ملک میں پہلی مرتبہ طاقتور لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے: ڈاکٹر شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ طاقتور لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے  شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان دربارئیت کا چشمہ پہنے چور پارٹی کا حصہ ہیں، باریاں لگا کر لوٹنے والوں نے اداروں کو اپاہج بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیرِ پیٹرولیم موصوف نے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دیا جس کے باعث  این جی ٹرمینل کا 15 برس کے لیے ٹھیکہ دینے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

 ڈاکٹر شہباز گِل  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 10 سالہ معاہدہ 10.2 فیصد پر کیا ۔پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ سے تقریباً 25 فیصد سستا معاہدہ کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کا کیا گیا معاہدہ جنوری 2022 سے شروع ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن