نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لیول 4 کے لاک ڈان کا اعلان کیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈان نافذ ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاون(آج) بدھ سے لگایا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ ہمیں کورونا کے دوبارہ پھیلا کو روکنا ہو گا اوراس کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ شہری کرونا سے بچا کے لیے احتیاط کریں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے لیول 4 کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاون کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا جائے گا اور 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کورونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ فارمیسی، کلینک اور پٹرول پمپس جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کا آکلینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے پر لیول 4 کے لاک ڈاون کا اعلان
Aug 17, 2021 | 14:10