وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ چھوٹےاور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،ایس بی پی کی جانب سے پہلی مرتبہ ایس ایم ایزکو بغیر ضمانت 10 ملین آسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا،اس سے قبل ایس ایم ایز کانجی شعبہ میں ٹوٹل قرض کا حصہ صرف 6.6 فیصد ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ایس ایم ایز کو 25 فیصد کی بجائے ذیادہ سے ذیاد 9فیصد پر قرض مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ40 سے 60 فیصد رسک کوریج حکومت پاکستان کررہی ہے،اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے،ملک میں مجموعی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہسیمڈاکے مطابق ایس ایم ایز جی ڈی پی کا 40فیصد اوربرآمدی آمدن میں 25 فیصد حصہ ہوسکتا ہے۔