سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے گزشتہ ہجری سال کے دوران آب زمزم کی 18 ملین بوتلیں مسجد الحرام کے زائرین میں تقسیم کیں۔سعودی اخبار کے مطابق مقدس مساجدکی انتظامیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 10 ملین لٹر آب زمزم زائرین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 15 گاڑیوں کے ذریعے آب زمزم کی بوتلیں طواف کرنے والوں میں تقسیم کی گئی ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار کارکنان نے آب زم زم کی تقسیم میں حصہ لیا۔ 68 سمارٹ گاڑیاں اور 200 بیگ زمزم کی تقسیم میں استعمال کیے گئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طواف کے صحن، صفا اور مروہ کے درمیانی علاقے، جنازوں کی نماز والے مقام، پہلی منزل خصوصا کنگ فہد اور کنگ عبداللہ والی توسیع کے حصوں، الیکٹرانک زینوں اور دروازوں پر زائرین کو آب زمزم پیش کیا گیا۔
مسجد الحرام میں گزشتہ ہجری سال کے دوران آب زمزم کی 18 ملین بوتلیں تقسیم کی گئیں، سعودی اخبار
Aug 17, 2021 | 14:44