سپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ آگ ہفتہ کی صبح صوبہ اویلا کے چھوٹے شہروں نوالاکروز اور سیپڈا کے درمیان سڑک کنارے ایک گاڑی میں لگی اورقریبی جنگل بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ۔جنگلات میں لگنے والی آگ کے شعلے آس پاس کے دیہی علاقوں میں تیزی کے ساتھ پھیل گئے۔تیز ہواں اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث آگ مزید 40 کلومیٹر تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں سولوسانچو ، سوبیڈیلو ، ریوفریو ، سوٹالبو اور ولاوسیواسا کی میونسپلٹیز سے تقریبا 1ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ سے اب تک 10 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات اور چراگائیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ 500فائرفائٹرز اور ہسپانوی مسلح افواج کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ کے 150 ارکان ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے اور امداد کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
سپین، جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، 10ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات اور چراگائیں جل کر راکھ
Aug 17, 2021 | 15:13