فرانسیسی حکومت نے ملک کے جنوب میں ساں ٹروپے کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ انخلا حفاظتی اقدام تھا تاکہ عام لوگ آگ سے محفوظ رہ سکیں۔ جن افراد کو منتقل کیا گیا ہے، ان میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی شامل ہیں۔ آگ بجھانے میں سات سو پچاس فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ ان کے علاوہ ہوائی جہازوں سے بھی جنگلاتی آگ پر پانی پھینکا جا رہا ہے۔ آگ ساڑھے تین ہزار ہیکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔