افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے . ترک وزیر خارجہ

Aug 17, 2021 | 17:55

ویب ڈیسک

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے طالبان کے پیغام کو مثبت انداز میں دیکھا ہے ۔ترک وزیر خارجہ نے اردن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں یکجہتی اور امن کی حمایت کریں گے ، ترکی کے طالبان سمیت تمام افغان فریقین سے مذاکرات جاری ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ محفوظ ہونے کے بعد انخلا دوبارہ شروع کیا جائے گا، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی، اقتدار کی منتقلی پر امریکا، اتحادیوں سے بات جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں