کوئٹہ : سوئی سدرن کمپنی نے زرغون گیس فیلڈ سے مرمتی کام کے باعث 21 سے 31 اگست تک گیس کی فراہمی معطل کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون سے گیس کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے تاکہ فیلڈ میں پیدا ہونے والے مرمتی کام کو مکمل کیا جاسکے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال ہوگا، جس کے باعث پشین کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔