خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں . گور نر پنجاب

Aug 17, 2021 | 19:15

ویب ڈیسک

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں۔ملک میں آئین وقانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائے گی۔پاکستان میں شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی کرپٹ عناصر کاکوئی مستقبل نہیں۔وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم،تحر یک انصاف کے اراکین چوہدری عبد اللہ طاہر اور چوہدری سلیم صادق سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔  گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک کیلئے سب سے بڑی تباہی ہے اور وزیر اعظم عمرا ن خان کی قیادت میں حکومت پہلے دن سے ہی ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے شفاف اور بلاتفر یق احتساب کی پالیسی پر گامزن ہے اور اب بھی حکومت کا حتمی فیصلہ ہے کہ آخری کر پٹ شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک ملک میں شفاف اور بلاتفر یق احتساب کی پالیسی سے حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پار لیمنٹ اور جمہور یت سمیت تمام ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت،آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانیہ کیساتھ ہیں.



مزیدخبریں