وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی۔ فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے۔ جن کا اپنا ہاؤس ڈس آرڈر ہے وہ ان ہاؤس تبدیلی کے صرف دعوے ہی کرسکتے ہیں۔ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں،منفی پراپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین خاطر جمع رکھیں،ان کی دال 2023تک نہیں گلے گی۔ پی ڈی ایم کے ٹولے کی منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکاہے اور عوام نے آر پار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری،ایمانداری او رشفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں .
وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیرجیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی ملاقات، محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا
Aug 17, 2021 | 21:56