آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے, افغانستان میں معاملات کےحل سےخطےمیں دیرپا امن واستحکام آئے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ وسیع ترتعلقات کا خواہاں ہیں, افغانستان میں دیرپاامن کیلئےہرممکن اقدامات کیلئےتیارہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفدنے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی افغانستان میں امن کیلئےکوششیں قابل قدر ہیں۔ افغان وفدنےمستقبل سےمتعلق تجاویزپیش کیں۔
افغانستان میں دیرپاامن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Aug 17, 2021 | 23:43