لاہور ( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے زیر اہتمام پاک عرب سوسائٹی میں چوہدری محمد اکبر کے ڈیرے پر یوم آزادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور چوہدری تنویر نثار گجر نے لیبرونگ لاہور کے عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ پاکستان کی 75 سالگِرہ کا کیک کاٹا اور اس موقع پر چوہدری تنویر نثار گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ابتدائی مشکل دور میں ملک کے محنت کش مزدوروں نے سرکاری اور غیر سرکاری ہر شعبے میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت، شبانہ روز محنت اور تجربہ کی بنیاد پر قومی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور آج بھی ملکی معاشی ترقی کےلئے محنت کش مزدوروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور آج کے اس معاشی مشکل دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔جشن آزادی کی اس تقریب میں چوہدری محمد اکبر سینئر نائب صدر لیبرونگ لاہور، راو¿ ناصر خاں سرپرست اعلیٰ لاہور، خالد محمود خان جنرل سیکرٹری لیبرونگ لاہور، محمد شعیب خاں گوروال ایڈووکیٹ انفارمیشن سیکرٹری لیبر ونگ لاہور، عبدالطیف فوجی، شیخ رمضان سینئر نائب صدر لاہور ، سلیم شہزاد کے علاوہ لاہور پی پیز اور یوسیز کے عہدیداران و کارکنان بھی بھاری تعداد میں موجود تھے جنہوں نے مل کر یوم آزادی کی 75 سالگِرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کیک کاٹنے کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے تجدید عہد کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی
ملکی معاشی ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تنویر نثار گجر
Aug 17, 2022