لاہور (لیڈی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ۔ڈالر کی قیمتوں میں کمی اور عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی توقع تھی کہ حکومت انہیں ریلیف دے گی لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دے کر اپنا اصل چہرہ عوام پر عیاں کر دیا ہے ۔مہنگائی کا شور مچا کر حکومت میں آنے والی اتحادی جماعتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں حکومت نے عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔