پنجاب بھر میں ”یو م زکوٰة“ کا انعقاد،آگاہی فراہم کی گئی 

Aug 17, 2022


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سیکر ٹری زکوٰةوعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ”یو م زکوٰة“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰة وعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰة“ کے طور پر منائیں گی تاکہ عوام الناس کےساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰة وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔ اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماءومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار/کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ زکوٰة وعشر پنجاب، زکوٰةکی رقم شریعت کیمطا بق غرباءاور مساکین میں تقسیم کا اہتمام کر تا ہے۔گزشتہ چار سالوں کے دوران 17ارب83کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم9لاکھ87 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی اور صوبہ بھر میں تقسیم کی مجموعی شرح95% رہی۔ 

مزیدخبریں