ہائیکورٹ : ایس ایچ او کوبچہ بازیاب  کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم 

Aug 17, 2022


لاہور ( سپیشل رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے خاور مانیکا کے ملازم سے 3 ماہ کے بچے کی بازیابی کی درخواست پر تھانہ سٹی پاکپتن کے ایس ایچ او کو بچے باسط شیراز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو خاور مانیکا کی ملازمہ انعم رشید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ خاور مانیکا کے ملازم شیراز ریاض سے شادی کی۔
شیراز سے ایک بچہ پیدا ہوا۔ شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔ 3 ماہ کا بچہ واپس نہیں کر رہا۔ خاور مانیکا شیراز ریاض کی پشت پناہی کر رہا ہے اور بچہ نہیں دیا جا رہا۔ عدالت خاور مانیکا کے گھر سے بچہ بازیاب کروانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں