60 لاکھ مالیت کے زےورات چوری کرنےوالی ملازمہ شوہر سمیت گرفتار


لاہور(نامہ نگار)گارڈن ٹاو¿ن انویسٹی گیشن پولیس نے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو شوہر سمیت گرفتار کرکے زیورات برآمد کرلئے ہےں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ گارڈن ٹاو¿ن میں شہری میثم عباس کی گھرےلو ملازمہ ہے۔ اس نے الماری کی ڈپلیکیٹ چابیاں بنوائیں اور موقع ملنے پر الماری کے تالے کھول کر زیورات چوری لیے۔ملزمان نے دوران تفتیش 14 لاکھ روپے مالیت کا 10 تولے سونے کا بسکٹ بھی چرانے کا انکشاف کےا۔ ملزمہ نے شوہر کے ساتھ مل کر اچھرہ بازار میں زیورات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن