این سی اے سیٹلمنٹ، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی  ڈال دی: شہزاد اکبر 

Aug 17, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بیان میں کہا این سی اے سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دوبارہ مراسلہ لکھا نیب کو لکھا کہ میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمشن میں لے لیا جائے، لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا، اس سے اپنے خطوط پبلک کئے، تمام خطوط اور واٹس ایپ میں میسیجز موصول کئے گئے ہیں۔ نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟۔ نیب کے آئی پی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں