اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا، سونے کی قیمت 5700 روپے تولہ بڑھ گئی 


کراچی (نیوز رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر صرف 8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 213 روپے کا ہوکر بند ہوا۔ 12روز میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 37 روپے اور انٹر بینک میں 26 روپے نیچے آیا۔ سونا سستا ہونے کے بعد اچانک مہنگا ہوگیا۔ منگل کو صرافہ بازار میں 5700 روپے فی تولہ  اضافے کے ساتھ فروخت ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ صرافہ بازار میں 1 تولہ سونا 5700 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ 13 ویں روز رک گیا۔

ای پیپر دی نیشن