بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل‘ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم


لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی، جس کے باعث بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر17  ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔ فیفا کے مطابق فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کو معطل کیا گیا ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے تو رکنیت معطل رہے گی۔ بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی تھی۔ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، معطلی کی وجہ سے  بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17  ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا۔ فیفا کی عالمی رینکنگ میں بھارتی ٹیم 104 نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا196 واں نمبر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...