ممنو عہ فنڈنگ کیس ، لار جر بنچ کل سماعت کرے گا ، الیکشن کمشن کا شو کاز معطل کرنیکی استدعا مسترد


اسلام آباد (وقائع  نگار) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ میں شامل ہیں، بینچ 18 اگست سے سماعت کرے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا شوکاز نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن فیصلہ کے خلاف درخواست کی سماعت میں انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے۔ آئین کے مطابق وفاقی حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف ایکشن لے سکتی ہے، الیکشن کمشن کے پاس سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی کا اختیار ہے، جب بھی فنڈنگ یا اس قسم کے دیگر معاملات ہوتے ہیں تو سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کمشن کو تمام تر دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن کمشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ہم نے چیلنج کی ہے، مختلف وجوہات کی بنا پر اکاؤنٹس ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، پیسہ یہاں سے صوبوں کے اکاؤنٹس میں گیا ہے اس سے ان کو ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں لارجر بینچ کی تشکیل کی ہدایت دیتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...