اسلام آباد (میگزین رپورٹ) ممتاز دانشور کالم نگار مسرت لغاری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔ ان شاء اللہ کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوائے وقت کے ایم ڈی جناب مجید نظامی( نشان امتیاز) کی ملی‘ قومی اور صحافتی خدمات کا زمانہ معترف ہے‘ محترم مجید نظامی صاحب ( نشان امتیاز)کشمیر اور کشمیر کاز کے لئے خصوصی گوشہ رکھتے تھے۔ نوائے وقت کے صفحات شاہد ہیں کہ وہ آزادی کے سوا کسی آپشن کے کبھی حامی نہیں رہے۔ مسرت لغاری نے کہا کہ اہل دانش‘ اہل بصیرت اور اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ وہ نئی نسل میں بانیان‘ اکابرین اور محبان پاکستان کے جذبات منتقل کرتے رہیں۔