شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہم نے قدر کی بجائے اس کو اپنے مفادات کیلئے غیروں کے آگے گروی رکھ دیا حقیقی آزادی کے قیام کیلئے عمران خان کی تحریک ضرور رنگ لائیگی جس سے پاکستان میں چند خاندانون کا تسلط اور بالادستی بھی ختم ہوجائیگی یہ تحریک اب فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے لاہور میںہونیوالا جلسہ انقلاب کی نوید ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے تین ماہ کے دوران قوم کیساتھ جو کھلواڑ کیا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی عمران خان حقیقی آزادی جبکہ موجودہ حکمران قوم کو امریکی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں جس کو قوم کسی صورت بھی قبول نہیںکریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر سابق ناظم مشتاق احمد ذیلدار ، بلال محمود خاں ،میاں بلال ریاض ،ڈاکٹر شہزاداحمدسمیت کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔