امام حسینؓ کی قربانی تاریخ کا انمول باب ہے:علامہ وسیم عطاری

Aug 17, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اہل سنت کے بزرگ عالم دین مولانا عبدالستارانصاریؒکے 37ویں سالانہ عرس کی تقریب الشہید منزل ہسپتال روڈ پر ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ضلعی نگران علامہ محمدوسیم عطاری نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؓ نے کربلا کے مقام پر اپنے جانثاروںکے ساتھ جو عظیم قربانیاں پیش کیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسوہ حسینی ؓ کو مینارہ نور بناتے ہوئے اسلام اور ملک پاکستان کیخلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کا قلع قمع کرڈالیں۔اس موقع پر ممتاز نعت گو شاعر ، ادیب اور محقق عبدالغنی تائب نے کہا مولانا عبدالستار انصاری ؒ نے تحریک نظام مصطفیٰ ؐ اور تحریک ختم نبوت کیساتھ ساتھ دیگر سماجی و رفاعی کاموں میں جو خدمات سرانجام دیں ۔وہ ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالستار انصاری ؒ اسلاف کی نشانی تھے جنہوںنے جرات و بہادری کے ساتھ حق کی سربلندی کیلئے کام کیا۔ تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالستار انصاری ؒ اور مولانا حمید احمد انصاری ؒ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔تقریب سے شہید احمد انصاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں