روہڑی/ سکھر ( نامہ نگاران ) روہڑی کے قریب تیزرفتار کوچ الٹ گئی ،4 خواتین اور2 بچوں سمیت 8 مسافرجان بحق ،50 سے زائد زخمی ،متعدد زخمیوں کی حالت نازک،روہڑی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ بیشتر زخمی مسافروں کو سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا زیادہ ترجابحق اورزخمیوں کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے,وزیزاعلی سندھ،وزیربلدیات کی کوچ حادثہ کوافسوس ناک حادثہ پر افسوس کا اظہار ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات اور میتوں کو آبائی شہروں کو منتقلی کی ہدایات ڈپٹی کمشنر نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کے کاموں کی نگرانی کی۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب موٹر وے پر پیالہ ہوٹل کے قریب واقع انٹر چینج کے مقام پر سوات سے کراچی کی طرف جانے والی ایک تیزر رفتار مسافر کوچ ّموڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے نکل کرالٹ گئی اور کھاہی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوچ مکمل طور پر تباہ ہوئی اور کوچ میں سوار4 خواتین اور2 بچوں سمیت 8 مسافر موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے32زخمیوں کو روہڑی اسپتال پہنچایا گیا تھاحادثہ کی اطلاع پر ایدھی سمیت دیگر ریسکیو کے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے متوفیان کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرروہڑی اسپتال پہنچایا جہاں پر حادثے کی اطلاع پر پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کوچ کے مکمل طور پرتباہ ہونے اور اس کے نیچے مسافروں کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے کرینوں کی مدد سے کوچ کے ملبے کو ہٹاکر ریسکیو کے آپریشن کو مکمل کیا,آخری اطلاعات تک کوچ حادثہ میں جابحق ہونے والوں میں 12 سالہ ذاکرولد فضل خان اور 45سالہ بلاول خان ولد خان دان کی شناخت ہوسکی تھی جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری تھاجبکہ جن مسافروں کی حالت تشویش ناک تھی انہیں سکھراسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ بیشتر معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا تھا۔ادھر شناخت ہونے والے جابحق مسافروں کی میتوں کو انکے آبائی شہروں کو روانہ کردیا گیا تھا دوسری جانب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر بلدیات وپبلک ہیلتھ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کوچ حادثہ میں جانوں کے ضیاء پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر وہیلتھ افسران کو کوچ حادثہ میں زخمیوں کو بہتر علاج معالجے اور میتوں کو انکے آبائی شہروں منتقلی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد اور اسٹنٹ کمشنر روہڑی محبت علی ودیگر افسران نے تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچ کر زخمیوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کے کاموں کی نگرانی کی اور ہیلتھ افسران کو زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی ہدایات جاری کیں ۔