بلوچ، رحمانی، شیخ، سندھو برادری کا علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان

Aug 17, 2022


ملتان ( سپیشل رپورٹر) گیلانی ہاوس میںیونین کونسل52,53این اے 157کی بلوچ برادری ،رحمانی برادری،شیخ برادری،سندھو برادری کے سربراہان بلال خان بلوچ،شیخ اورنگزیب،شیخ سلیم،ناصر حسین بلوچ،قاری ہاشم حسین بلوچ،اختر علی،چوہدری مہر علی رحمانی،انصر ظہور تھہیم کا پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ کی سربراہی میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں امیدوار سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان ،اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تمام برادری کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ساڑھے تین سال میںعوام کو جھوٹے بیانے کے سواکچھ نہیں دیا ، چور چور کا نعرہ لگانے والے آج فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چور یہ خود ہیں،آج ضمنی الیکشن کس منہ سے لڑرہے ہیں جبکہ انہوں نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ کر کے استعفے دے چکے ہیں ،آج چوروں کا ٹولہ مفادات کے تحفظ کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے،آج عمران خان ملک میں انتشارکی سیاست کو فروغ دے رہا ہے اور جو پارٹی فارن فنڈنگ پر چل رہی ہو وہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور ہمیں امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے،این اے 157کی عوام 11ستمبر کوباہر نکل کر ووٹ کی طاقت سے علی موسی گیلانی کو کامیاب کرائیں۔

مزیدخبریں