میچ میں پریشر برداشت کرنا اہم ‘پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ ہنساتی کم : فاسٹ باﺅلر ‘میرے ‘فیملی کیلئے یادگار لمحات ‘تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا : آل راﺅنڈر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔آل راﺅنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیوکیا۔دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر پرجوش تھے ۔سلمان علی آغا نے کہا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ میرے اور میری فیملی کےلئے یادگار لمحات ہیں،اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔ فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے،کوشش کروں گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ ایسا لگ رہا ہے دوبارہ سے کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرتے وقت کی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ رلاتی زیادہ اور ہنساتی کم ہے، میں پاکستان ٹیم میں کیسے آیا یہ لمبی کہانی ہے۔ قومی ٹیم میں جگہ بنانے تک کئی مشکلات پیش آتی ہے بعد میں بھی یہ سلسلہ لگا رہتا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی ایک خوبصورت احساس ہے، کرکٹ شروع کرتے ہی کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل پریشر کو ہنڈل کرنا مشکل ہوتا ہے۔سلمان علی آغانے کہا کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ 

ای پیپر دی نیشن