لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹ پاکستان کے زیراہتمام مردان میں پہلے مکسڈ مارشل آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد‘ چیئرمین پاکستان مکسڈ مارشل آرٹ شعیب افضل ملک اور صدر بابر راجہ سمیت وزیر کھیل و ثقافت خبیر پی کے عاطف خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ گلوکاروں فنکاروں نے بھی سر±وں کا جادو جگایا۔مختلف کیٹگری کے تیس سے زائد فائٹرز نے حصہ لیا ۔ فائٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے آٹھ لاکھ روپے کیش پرائز بھی دئیے گئے۔