لاہور(سپورٹس رپورٹر)جی ایم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل وسیم خان نے کہاہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم آنے سے پاکستان کا نام روشن ہوگا۔پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے جی ایم آئی سی سی وسیم خان سٹیڈیم میں موجود رہے ۔وسیم خان نے قومی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان سے ملاقات کی۔وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا وقت گزارا جو اچھا لگا، پوری دنیا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی تھی۔ دنیا کو پتہ لگ گیا ہے پاکستان غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے، باہر سے بیٹھ کر جب پاکستان کرکٹ کو دیکھتا ہوں خوشی ہوتی ہے بہتری آتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 19 جونیئر لیگ اور ویمن پی ایس ایل کے پروجیکٹ سن کر خوشی ہوئی، پاکستان کےساتھ دل دھڑکتا ہے، دعائیں پاکستان ٹیم کےساتھ رہتی ہیں۔واضح رہے کہ وسیم خان نے گزشتہ برس پی سی بی چیف ایگزیکٹوکے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔