اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کراوئے پیپلز پارٹی کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے،ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں آپ کو اپنی مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے خط میں انھوں نے ہائیڈ پارک اپارٹمنٹس کی ملکیت کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں اس میں بتایا گیا کہ کیسیحسن نواز شریف نے علی ریاض ملک سے 46 ملین پاؤنڈ لئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج کی کابینہ میٹنگ سے اس معاملے کو ہٹا دیا گیااب اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں حسن نواز شریف کو شامل تفتیش کیا جائے۔
فواد چو ہدری