کویت، ماحولیاتی آلودگی کے جرم میں 14 تارکین وطن  ملک بدر

کویت سٹی(اے پی پی)کویت میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 14 تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ کویتی ذرائع ابلاغ نے کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماحولیاتی اگست کے آغاز سے اب تک 14 تارکین وطن کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
 انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں سے 6 افراد کو ان علاقوں میں تعمیراتی مواد پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا جو کہ مواد پھینکنے کے لئے مختص نہیں کیے گئے تھے جبکہ 8 افراد قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کیمیکل کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے جن کے مضر مادوں سے ماحول میں آلودگی پھیل رہی تھی۔
کویت14تارکین وطن ملک بدر

ای پیپر دی نیشن