لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی منافقانہ پالیسی ہے کہ ایک بڑھکیں مارتا جبکہ دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے۔ کیبلری فونٹ کوئین اگر واقعی ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہے تو لوٹی دولت پاکستان واپس لائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سازش کے باوجود پنجاب آج ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی درباری روتے پیٹتے رہیں مگر پنجاب میں عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ تیرہ جماعتی پی ڈی ایم میں دم خم ہے تو آج الیکشن کا اعلان کرے، ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
مشیر اطلاعات پنجاب،چیمہ