بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق مالی سال 2021-22ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جون 2022ء میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.5 فیصد بڑھی مٹی کے مقابلے میں جون 2022ء میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.2 فیصد بڑھی ایک سال میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2021-22ء میں تمباکو سیکٹر کی پیداوار 15.9 فیصد بڑھی جبکہ ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 49.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 115.7 فارماسوٹیکل 13.7 اور کیمیکل  شعبے  کی 9 فیصد بڑھی آئرن و سٹیل مصنوعات 16.3 مشروبات شعبے کی پیداوار 0.5 ایک سال میں فرنیچر کی پیداوار میں 180.2 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات

ای پیپر دی نیشن