عامر لیاقت کی قبر کشائی‘ پوسٹمارٹم  کا فیصلہ کالعدم قرار

Aug 17, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)عدالت نے مرحوم اینکر پرسن کی قبر کشائی اور میت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
 عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ رواں برس 9 جون کوعامر لیاقت کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ ایک شہری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور ان کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ یں بھی درخواست زیر سماعت ہے، معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ نے بھی پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔ 
عامر لیاقت کالعدم

مزیدخبریں