شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کےلئے ہمہ وقت کوشاں، سی پی او 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر اہتمام 31ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے وفد کا استقبال کیا، وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پروونشیل مینجمنٹ سروس، پاکستان پولیس سروس، ان لینڈ ریوینیو، فنانس ڈویژن اور دیگر اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،سی پی او نے 
وفد کے شرکاءکو راولپنڈی پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وفد نے سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن صدر بیرونی کا بھی دورہ کیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن کے حوالے سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے وفد کے شرکاءکو راولپنڈی پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
،وفد کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پرفارمنس سٹینڈرز اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے،فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے جس کےلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، وفد کے شرکاءنے فورس ویلفیئر اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن