پاکستان خود مختار ملک، کی آزادی کےلئے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں، احمد فاورق 


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن ایمبیسی میں پاکستا ن کا 75 واں یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا تقریب کے آغاز پر حمد و نعت کے بعد پاکستانی سفیر احمد فاروق نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستانی پرچم لہرایا اس موقع پر سفیر پاکستان اور فرسٹ سیکرٹری شمائلہ عثمان نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاورق نے کہا کہ ڈنمارک میں پاکستانی نوجوان پوری محنت سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ملک ہے جس کی آزادی کے لئے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہ آزادی پھولوں کی سیج نہیں ہوتی 1947 کے مظالم کی داستان پرح کر دل خون کے آنسو روتا ہے پاکستان کا قیام ایک عظیم نعمت ہے پوری قوم سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی قدر کریں عملی طور پر ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔

ای پیپر دی نیشن