’’سمیڈا‘‘ کا آٹو موٹیو سیکٹر کے صنعتی یونٹوں کی کارکردگی میںبہتری کیلئے جدید پروگرام کا آغاز   

Aug 17, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ نے آٹو موٹیو سیکٹر کے صنعتی یونٹوں کی کارکردگی اور پراڈکٹوٹی میں بہتری لانے کیلئے  انٹرنیٹ پر مبنی ایک جدید پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جسے صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں انڈسٹری۔4 کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ سمیڈا کے ذرائع کے مطابق انڈسٹری۔4 پروگرام کے تحت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت، روبوٹ، انٹرنیٹ اور تھری ڈی پرنٹنگ جیسی چار جدید ٹیکنالوجیز کو یکجا کرکے مشینوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے جبکہ سمیڈا کے مذکورہ پائلٹ پراجیکٹ میں آٹو موٹیو کے کارخانوں میں ابتدائی طور پرانڈسٹریل انٹرنیٹ کو فروغ دیکر مشینوں اور انسانی وسائل کو انڈسٹری -4 پروگرام کیلئے تیار کیا جائے گا۔ انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کے عمل کے دوران منتخب کارخانوں کے پراسیس اور مینوفیکچرنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں