شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈائریکٹر انٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ انہار اپرگوگیرہ ڈویژن شیخوپورہ میں 9 کروڑ کے ترقیاتی کاموںکی بوگس ادائیگیوں ، مالی بے ضابطگیوںکا نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات شروع کردی ہیںیہ تحقیقات انہوں نے مقامی شہری محمدیونس کی طرف سے دی جانیوالی درخواست پر شروع کی ہیں جس میںکہا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں محکمہ انہار کی اپر گوگیرہ ڈویژن میںافسران نے جون کے مہینے میں نہروں کو پختہ کرنے سمیت بھل صفائی اور پٹڑیوں کو مضبوط کرنے کے نام پر 9 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹینڈر کئے اور پھر بغیر کام کرائے 9 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ٹھیکیداروں کو کر دیں۔