عمران خان نے ہمیشہ منفی سیاست کو فروغ دیا :رانا تنویر 

Aug 17, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور مصالحانہ کردار کی بات کر کے ایک مدبر اور قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی یکجہتی مصالحت اور مل بیٹھ کر ملک وقوم کے لیے کردار ادا کرنے کی بجاے تخریبی اور منفی سیاست کو فروغ دیا ہے ان تحریک انصاف مثبت سوچ اور ویژن کے ساتھ سیاسی میدان میں ہوتی تو آج پاکستان کی سیاسی صورتحال اس قدر بے ہنگم نہ ہوتی گالم گلوچ، بدتمیزی کا جو کلچر تحریک انصاف متعارف کرارہی ہے اس کے بڑے منفی اثرات مرتب ہونگے جب پی ڈی ایم نے حکومت سنبھالی تو مسائل اور بحران قوم کامقدرتھے اب ہم مسائل کے گرداب سے نکل کر حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں ۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سینئر لیگی رہنما طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کیا، اس موقع پر حاجی محمد نواز، یاسر اقبال گجر، بینش قمر ڈار، جہانزیب خان، چودھری یوسف ولانہ، چودھری محمود اختر ‘ خلیل احمد گادی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں