جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان پر الیکشن لڑیگی،میاں اسلم


اسلام آباد(نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں میں اپنے بلد یاتی امیدوار نامزد کر کے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان پر میدان میں مو جو د رہے گی اور کامیابی حا صل کر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد اور خد مت خلق کے کام کا آغاز کر ے گی، انھوں نے کہا وفاقی دارلحکومت مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، اس بار اسلام آباد میں کامیابی حا صل کے بعد مئیر جماعت اسلامی کا منتخب ہو گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی اور ناظمین زون کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
 اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر اور دیگر نے بھی گفتگو کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...