یور ٹاسکرکی جانب سے سال کے بہترین ایمپلائیزکےلئے پروموشن ایوارڈز

Aug 17, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)عالمی شہرت یافتہ ای کامرس مارکیٹنگ اورکنسلٹنگ ایجنسی یورٹاسکرنے سال2021-22 کے اپنے 50 سے زائد بہترین ایمپلائیز کےلئے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور پروموشن ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا۔50میں ٹاپ تھری پوزیشن پرسال کے بہترین ایمپلائیزمیں ذیشان ارشد، ذیشان خالد، اور سید اسد عباس شامل تھے، صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان ریاض نے کی۔
 اوپن یونیورسٹی ، جشن آزادی تقریری مقابلے،56طلبا و طالبات کی شرکت
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جشن آزادی کی جاری تقریبات کے حوالے سے گذشتہ روز ملک بھر کے سکولز، کالجز اور جامعات کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 56طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ پہلے چھ بہترین قرارپانے والوں میں مزمل تسلیم، مریم بی بی، نعمان باقر، اقرا ذوالفقار، عبدالرحمن اور حورین رشید شامل ہیں۔ججز میں ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد، ڈاکٹرملک اختر حسین اور ڈاکٹر قاسم یعقوب شامل تھے۔ اس مقابلے کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے کیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسنلگ کے ڈائریکٹر، رانا طارق جاوید نے تقریری مقابلے کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔
کرتے ہوئے کہا کہ تقریری مقابلے کا مقصدنئی نسل کو پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصداور تاریخی پس منظر سے آگاہ کرنا تھا۔

مزیدخبریں