اسلام آباد(نا مہ نگار)او جی ڈی سی ایل صوبہ بلوچستان میں تعلیم فاونڈیشن گرامر اسکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 28.248 ملین کی مالی امداد فراہم کرے گی ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل نے بطور مالی معاونت فراہم کرنے والے شراکت دار اور تعلیم فاونڈیشن کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ تعلیم فاونڈیشن اس منصوبے کو تندہی سے نافذ کرے گی جس میں اسکول کوہلو میں جسمانی ، تعلیمی اور مہارت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش، مرمت اور اپ گریڈیشن شامل ہے ، یہ اسکول ضلعی انتظامیہ کے براہ راست کنٹرول اور نگرانی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا ۔