گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن گو جرانوالہ کی طر ف سے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد خا ں کے ریٹا ئر ڈ ہو نے کے مو قع پر تقر یب کا انعقادکیا گیا جس کے مہما ن خصو صی ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد خا ں ودیگرجوڈیشل آفسروں تھے اس مو قع پر صدر ڈسٹر کٹ بار ملک عبد الستار اعوان ،سیکرٹری بار آصف محمو د رند ھاوا ،سینئر نا ئب صدر نا صر عبادت ملک ،نا ئب صدر عثمان ناظر چیمہ ،جو ائنٹ خواجہ حسن ظفر ،فنا نس سیکرٹری رانا ابو بکر ،لا ئبر یری سیکرٹری ،تہمینہ مشتا ق را جپوت ، آڈیٹر حا فظ محسن سبحا نی و دیگر وکلا ء نے ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد خاںکو سوینئر ،گلد ستہ ،شیلڈاور ڈسٹرکٹ بار گو جرانوالہ کی جا نب سے آزادی ممبر شپ بھی دی گئی ۔تقر یب سے صدر ڈسٹر کٹ بار ملک عبد الستار اعوان ،سیکرٹری بار آصف محمو د رند ھاوانے کہا کہ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نہا یت اچھے اخلا ق کے ما لک ہیں انہوں نے بار اور بنچ کو بہتر طر یقے سے چلا یا جس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی گو جرانوالہ بار ان کو ہمیشہ یا د رکھے گی اس مو قع پر دسٹر کٹ اینڈ سیشن جج انوار احمد خا ں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ء کا میں تہہ دل سے شکر یہ ادا کر تا ہو ں جنہو ں نے مجھے اتنی محبت دی میںنے پو ری کو شش کی کہ کام میرٹ پر ہو وکلا ء نے بھی اپنا کا م احسن طر یقے سے نبھا یا ہے مجھے گو جرانوالہ میں کا م کر نے کا مز ا آیا ۔