شاہراہوں، پلوں  کی صورتحال کے حوالے سے  اجلاس

Aug 17, 2022


کوئٹہ(بیورورپورٹ) صوبائی سیکرٹری مواصلات  و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت چمن قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی میزئی اڈا اور دھانا سر شیرانی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر شاہراہوں پلوں اور رابطہ سڑکوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متاثرہ علاقوں کے متعلقہ انجنیئر  افسروں سے  ٹیلیفون اور ویڈیو لنک سے رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں کے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات لیں  ۔

مزیدخبریں