کراچی (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے اتوار21اگست شام 4بجے مین یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر ”حقوق کراچی مارچ“ کریں گے ،مارچ میں بچے ،بوڑھے جوان اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کریں گے ،کراچی کے نوجوان مارچ کے رضاکار بنیں ، گلی گلی اور محلے محلے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں شہر کی ابتر حالت اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے ،وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو بد ترین لوڈ شیڈنگ اوور بلنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے پر ”کے الیکٹرک مافیا کو لگام دو“تحریک چلائیں گے ،کے الیکٹرک سے کلاءبیک کی مد میں 50ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس دلوائے جائیں،حکمران جماعتیں کراچی سے صرف لینا جانتی ہے ، کراچی نے گزشتہ سال کی نسبت 42فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے ،یہ شہر جی ڈی پی میں 42فیصد سے زائد حصہ لیتا ہے اورقومی خزانے میں 67فیصدریونیو جنریٹ کرتا ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد کررہی ہے ،عوام بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیںاور جماعت اسلامی کا میئر منتخب کریں ، جماعت اسلامی دیگرجماعتوں کی طرح عوام کامینڈیٹ فروخت نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر نائب امراءکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،راجہ عارف سلطان،سیکر یٹری کراچی منعم ظفرخان,امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم