سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے:داؤد  خلجی 

خضدار(نامہ نگار)کمشنر قلات  داؤد خان خلجی نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی وریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ بارشوں سے قلات ڈویژن  کے مختلف اضلاع لسبیلہ مستونگ آواران قلات سوراب میں  تقریباً 48افراد جاں بحق اور 25سے زیادہ زخمی ہوئے ۔ اسکے علاوہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے شہری علاقوں اور زرعی اراضی میں نقصانات بہت زیادہ ہوئے لوگوں کی کھڑی فصلیں ڈوب گئی اور حفاظتی بندوں کو بہت نقصان پہنچ گیا  ۔کمشنر نے کہا کہ ہماری کوشش اور اولین ترجیح تھی لوگوں کو ریسکیو کرکے ان کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا جائے اور انہیں امداد فراہم کردیا جائے ۔الحمد للہ ہم اپنی اس مقصد میں کامیاب ہو گئے  متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ راشن اور خوردنی اشیاء کی فراہمی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ حالیہ بارشوں سے قلات ڈویژن میں تقریباً 3لاکھ افراد اہم شاہراہوں اور لنک روڈز کے بہہ جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔لسبیلہ میں 72لنک سڑکوں کو جنگی بنیادوں پر کھول دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...