ایران بارڈر کی  بندش ، لوگ نان شبینہ کے  محتاج ہوکررہ گئے: حق دو تحریک 

Aug 17, 2022

پنجگور( این این آئی)حق دو تحریک  پنجگور نے ایرانی بارڈر پر کاروبار کی بندش بارش اور سیلاب متاثرین کی عدم بحالی پنجگور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی فقدان بلاجواز انٹرنیٹ کی بندش  پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجگور ایرانی بارڈر پر کاروبار کو بحال اور مزید کراسنگ پوائنٹ کھولنے سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اور ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان ضلع پنجگور کے آرگنائزر آغا شاہ حسین بلوچ ،ڈپٹی ارگنائزر ملا فرہاد بلوچ ،ترجمان حافظ سراج احمد ،اشرف ساگر ،حافظ صفی اللہ بلوچ ،حاجی اکبر دھانی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی حکام نے دورہ پنجگور پر پنجگور ایرانی بارڈر کو عوام کیلئے آسانی پیدا کرنے بارڈر پر مزید کراسنگ پوئنٹ کھولنے کا باقاعدہ اعلانات کیے تھے لیکن تاحال ان اعلانات پر عمل درامد نہیں کیا گیا ۔

مزیدخبریں