پیٹرول بم گرا کر عوام پر ستم ڈھایا گیا،ڈاکٹرفاروق ستار 


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول کی مہنگائی کا بم ایک بار پھر ستم کے ساتھ گرا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کچھ ہی روز قبل پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں کم کرنے کا کہا تھا مگر گزشتہ روز ایک بار پھر اچانک پیٹرول پر 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دیئے گئے یہ کہا کا انصاف ہے۔پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ موجودہ حکومت میں بجلی، گیس، آٹا چینی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھادھند اضافہ قابلِ تشویش ہے۔حکومت عوام کو پٹرول کی بڑھتی قیمت اور تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی ذہنی اذیت سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا پر کی جانے والی مہنگائی سے فوری ریلیف فراہم کرے۔
ڈاکٹرفاروق ستار 
جے یو آئی کے بلدیاتی امیدوار انتخابی مہم تیز کر دیں، مولانانورالحق
کراچی(نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیر اور این اے 246سے نامزدامیدوارشیخ الحدیث مولانانورالحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے امیدوار اور کارکن انتخابی مہم تیز کر دیں،عمران نیازی کا سیاسی وعوامی قوت سے مقابلہ کرینگے، ضمنی انتخاب میں لیاری کے غیرت مندمسلمان یہودی ایجنٹ کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ،وہ یوم آزادی کے موقع پرجے یو آئی لیاری کے تحت آگرہ تاج کالونی، میراں ناکہ روڈ،کالاکوٹ درالین گبول روڈ ،بکرا پیڑی علامہ اقبال کالونی ،گلستان کالونی سمیت لیاری کے مرکزی چوراہوں پرپرچم کشائی کی تقاریب سے خطاب کررہے تھے،ان موقع پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جنوبی کے مسﺅل مولانا محمد کلیم اللہ نعمان ، مولانا نصیر اللہ،عبدالحفیظ خان، سرفرازخان،قاری محمد رمضان،حاجی شوکت علی راجپوت،حاجی یوسف خان سرحدی،قاری اللہ وسایا، محمد علی بلوچ ، مفتی زبیر ولی محمد حسنی، مولانا محمد نسیم حجازی،حافظ عبد الحمید کوہستانی ،نجیب اللہ ترین ، خلیل بلوچ ،مفتی ادیب الرحمن ،حافظ احمد الرحمن،سہیل بلوچ سمیت یوسیز کے ارکان اور بلدیاتی امیدواران بھی شریک ہوئے،شیخ الحدیث مولانانورالحق نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر این اے 246لیاری میں انتخابی مہم کا آغازکردیاہے اوراللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوامی طاقت سے2018میں چوری شدہ اپنا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عمران نیازی کواقتدار سے بے دخل کیا ،اب انشاءاللہ سیاسی میدان سے بھی بھاگنے پر مجبور کریں گے،ضمنی و بلدیاتی انتخاب میں لیاری کے باشعور شہری صرف اور صرف کتاب کے نشان والے امیدواروں کو ووٹ دینگے۔واضح رہے کہ مولانانورالحق نے2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کے بدترین ریکارڈ کے باوجود این اے246سے سرکاری رزلٹ کے مطابق33ہزارسے زائدووٹ لئے تھے اورچوتھے نمبرپر رہے تھے۔
مولانانورالحق

ای پیپر دی نیشن