شہری علاقوں کے لوگ اب بکنے  کے لئے تیار نہیں‘ محمد اسلم خان


کراچی (نیوز رپورٹر)گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے اپنے گھر پر دعوت حلیم پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں حمایت لےکر ایم کیوایم (پاکستان)نے اپنی شکست کو یقینی بنا لیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے' معاہدے پر پیپلز پارٹی نے خاموشی کو اپنے لیے آسان کر لیا ہے سندھ میں چودہ سال سے پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ سندھ کے، شہری علاقوں کے ساتھ زیادتی کا نیا ریکارڈ قائم کیاہے اسلم خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں اور اب سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ اور ایم کیوایم کے، مخلص کارکن عوام اب متحدہ قومی موومنٹ کے نام نہاد لیڈروں کو مزید خراج وصول نہیں کر نے دیں۔ گے۔جو یہ 1988سے لےکر اج تک شہری علاقوں کے لوگوں کے حقوق کا سودا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سےکرتے رہے ہیں اب جب سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کو معلوم ہے کہ جب ان کا سودا پیپلز پارٹی سے ہی ہونا ہے تو پھر سندھ کے شہری علاقوں کے لوگ ایم کیوایم کو ووٹ کیوں دیں۔
 محمد اسلم خان

ای پیپر دی نیشن