نوشہرو فیروز میں ڈائریا بے قابو،مزید 3افراد دم توڑ گئے 

Aug 17, 2022


نوشہرو فیروز/ہالانی مورو(نامہ نگاران )نوشہرو فیروز محکمہ صحت اورحکومتی نااہلی سے مزید تین افراد ڈائریا (اسہال) کی بھینٹ چڑھ گئے، سینکڑوں افراد علاج کی ناکافی سہولیات کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، گزشتہ روز بھریا سٹی کے گاو¿ں غائب شاہ میں 9 ماہ کا معصوم پھول محمد علی شر اور گاو¿ں رب رکھیو سولنگی میں دوشیزہ یاسمین سولنگی، مورو تحصیل کے علاقے پرانا جتوئی میں 24 سالہ فرحان علی مشوری ڈائریا (اسہال) کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں بچے، جوان ڈائریامیں مبتلا ہوکر بے یارو مددگار پڑے ہیں، محکمہ بلدیات کی نااہلی سے نشیبی علاقوں، سڑکوں،گلی، محلوں میں کھڑا برساتی اور گندا پانی نکاسی نہ کیئے جانے پر ڈائریا (اسہال)، ملیریا، دمہ اور دیگروبائی امراض پھیلے جبکہ محکمہ صحت نے ڈائریاکے خاتمہ کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیئے بلکہ مریضوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا جس سے زیادہ اموات ہوئیں اور اس موذی مرض کے مریضوں میں اضافہ ہواہے، انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے نوٹس لیکر سندھ میں امدادی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈائریا بے قابو

مزیدخبریں