گزشتہ کچھ دنوں سے متواتر یہ خبریں پر گشت کر رہی تھیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قمیتں مسلسل گرنے کیوجہ سے اوگرا نے پاکستان میں پیٹرول 15روپے فی لیڑکمی کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھیجوادی تھی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسکا فیصلہ وزیراعظم 15اگست 2022کو کریں گے ۔ لیکن بجائے پیٹرول سستا کرنے کے اس کے بر عکس 16اگست کوپیٹرول کی قمیت 6.72روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے ۔ لوگ پہلے ہی موجودہ شدید مہنگائی سے سخت پر یشان ہیں اس حکومت نے اب لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ حالات سے تنگ آکر لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں قوم ان حکمرانوں سے سوال کرتی ہے کہ اگر یہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے تھے تو اقتدار میں آئے کیوں تھے؟ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالی موجودہ حکمرانوں کو عوام کی تکالیف اور دکھ سمجھنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔ آمین (ڈا کٹر محمد ظفر اقبا ل ، اسلام آباد )
ایک بار پھرپیٹرول بم گرادیا گیا
Aug 17, 2022